
سرکاری و جنگلاتی اراضی پر قبضہ کرنے والے کسی ایک برادری یا مذہب سے تعلق نہیں رکھتے ۔ سنیل شرما
جموں، 23 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے سرکاری و جنگلاتی اراضی پر جاری انہدامی کاروائی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے کسی ایک برادری یا مذہب سے تعلق نہیں رکھتے۔ کسی قبضہ گروہ کا صرف ایک ہی مذہب ہوتا ہے، او روہ لالچ ہے۔ وہ بڑے مگرمچھ جو کبھی وزارتوں اور اقتدار کے عہدوں پر بیٹھے تھے، انہوں نے بھی جموں و کشمیر کی زمینوں پر قبضے کیے۔
ان میں سے کئی لوگوں کے مکانات اور عمارتیں جنگلاتی اراضی پر قائم ہیں۔ آج یہی لوگ شور مچا رہے ہیں کیونکہ انہیں خوف ہے کہ یہ کارروائی کہیں ان کے دروازے تک نہ پہنچ جائے لیکن قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ کسی بھی غیر قانونی قابض کو بخشا نہیں جانا چاہیے اور تمام اراضی پرغیر قانونی قبضہ ہٹانے کاعمل جاری رہے گا۔
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر