سینئر ایڈووکیٹ خواجہ معز الدین کے المناک انتقال پر تعزیتی بیان
حیدرآباد، 23مئی (ہ س)۔ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR)، تلنگانہ چیپٹر، سینئر ایڈووکیٹ خواجہ معز الدین کے المناک اور اچانک انتقال پر گہرے صدمے اور شدید رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔ ان کا انتقال ہفتہ، 23 مئی 2026 کو حیدرآباد میں پیش آیا۔63
سینئر ایڈووکیٹ خواجہ معز الدین کے المناک انتقال پر تعزیتی بیان


حیدرآباد، 23مئی (ہ س)۔ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR)، تلنگانہ چیپٹر، سینئر ایڈووکیٹ خواجہ معز الدین کے المناک اور اچانک انتقال پر گہرے صدمے اور شدید رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔ ان کا انتقال ہفتہ، 23 مئی 2026 کو حیدرآباد میں پیش آیا۔63 سالہ سینئر قانونی ماہر اپنی رہائش گاہ کے قریب نامپلی / مساب ٹینک علاقے میں ایک مبینہ ہٹ اینڈ رن حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ایڈووکیٹ خواجہ معز الدین کی جانب سے سنبھالے جانے والے اہم قانونی معاملات، خصوصاً وقف املاک پر قبضوں سے متعلق عوامی مفاد کی عرضیوں، اور حادثے میں ملوث گاڑی سے متعلق ابتدائی معلومات کے پیش نظر، ان کی موت کے حالات سنگین تشویش کا باعث ہیں۔APCR تلنگانہ، مرحوم ایڈووکیٹ خواجہ معز الدین کے اہلِ خانہ، ساتھی وکلاء اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ اس افسوسناک واقعے کی سنگینی اور قانونی برادری میں پائی جانے والی تشویش کے پیش نظر APCR تلنگانہ، حیدرآباد سٹی پولیس اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ: آزادانہ، منصفانہ اور جامع تحقیقات کو یقینی بنایا جائے:واقعے کی ہر ممکنہ پہلو اور محرکات کے ساتھ شفاف اور مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ تمام حقائق بغیر کسی بیرونی دباو¿ کے سامنے آسکیں۔ فوری انصاف فراہم کیا جائے:قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون کے ذریعے ملوث گاڑی اور ذمہ دار افراد کی جلد شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائیں تاکہ متاثرہ خاندان کو فوری انصاف مل سکے۔حساس قانونی معاملات اور عوامی مفاد کی عرضیوں پر کام کرنے والے وکلائ اور سماجی کارکنان کی حفاظت اور سلامتی کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔APCR مرحوم ایڈووکیٹ خواجہ معز الدین کے خاندان اور قانونی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور قانون کی بالادستی اور جوابدہی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande