صرافہ مارکیٹ میں تیزی پر لگا بریک ، سونے اور چاندی کی چمک کم ہوئی
نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ گھریلو صرافہ مارکیٹ میں تیزی کی رفتار آج تھم گئی ہے۔ ملک بھر کی بیشتر مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں 420 فی 10 گرام اور 610 فی 10 گرام کے درمیان کم ہو گئیں۔ اسی طرح، چاندی کی قیمتوں میں بھی آج کی ٹریڈنگ کے دوران 200 فی کلوگرا
صرافہ مارکیٹ میں تیزی پر لگا بریک ، سونے اور چاندی کی چمک کم ہوئی


نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔

گھریلو صرافہ مارکیٹ میں تیزی کی رفتار آج تھم گئی ہے۔ ملک بھر کی بیشتر مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں 420 فی 10 گرام اور 610 فی 10 گرام کے درمیان کم ہو گئیں۔ اسی طرح، چاندی کی قیمتوں میں بھی آج کی ٹریڈنگ کے دوران 200 فی کلوگرام تک کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

گھریلوصرافہ مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا 1,59,480 روپے فی 10 گرام اور ملک کے بیشتر حصوں میں 1,61,230 روپے فی 10 گرام کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ دریں اثنا، 22 کیرٹ سونا 1,46,190 روپے فی 10 گرام اور 1,47,790 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح آج چاندی کی قیمت میں معمولی گراوٹ کی وجہ سے دہلی صرافہ مارکیٹ میں یہ چمکدار دھات 2,84,900 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,59,630 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,340 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,59,480 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,46,190 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,59,530 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,240 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,61,230 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,47,790 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتہ میں 24 کیرٹ سونا 1,59,480 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,46,190 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونا 1,59,530 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,46,240 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24کیرٹ سونا 1,59,630 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,46,340 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,59,530 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,46,240 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونا 1,59,630 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,46,340 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande