دولت مندوں کی ایڈوانس بکنگ سے واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم
حیدرآباد، 23 مئی (ہ س)۔شہر میں واٹر ٹینکرس کی بکنگ کولے کر ایک ایسا پریشان کن رجحان سامنے آیا ہے جس نے امیراورغریب کے فرق کو مزید گہرا کردیا ہے ۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں صرف وہی لوگ واٹرٹینکرس بک کرتے تھے جنہیں واقعی پانی کی سخت ضرورت ہو
دولت مندوں کی ایڈوانس بکنگ سے واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم


حیدرآباد، 23 مئی (ہ س)۔شہر میں واٹر ٹینکرس کی بکنگ کولے کر ایک ایسا پریشان کن رجحان سامنے آیا ہے جس نے امیراورغریب کے فرق کو مزید گہرا کردیا ہے ۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں صرف وہی لوگ واٹرٹینکرس بک کرتے تھے جنہیں واقعی پانی کی سخت ضرورت ہوتی تھی لیکن اب صورتحال بالکل بدل چکی ہے ۔ شہر کے متمول اور پوش علاقوں میں یہ افواہ اورخوف پھیل گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پانی کی فراہمی میں شدید دشواری ہوگی ۔ جس کے نتیجے میں شہریوں نے پانی کے ٹینکرس کی دھڑا دھڑ اڈوانس بکنگ شروع کردی ہے ۔ جس کی وجہ سے حیدرآباد واٹر ورکس بورڈ کا پورا نظام ہچکولے کھا رہا ہے ۔ حکام نے اس سنگین صورتحال کاموازانہ پٹرول کی ( خوف میں خریداری ) کا حوالہ دیتے ہوئے بیان کیا ۔ حالیہ دنوں میں جس طرح لوگ پٹرول کی ممکنہ قلت کے اندیشے سے اپنی گاڑیوں میں پہلے ہی فل کروالیتے اور گھروں میں ذخیرہ اندوزی شروع کردیتے ہیں ۔ بالکل اسی طرح اب پانی کے ٹینکرس بھی کئی دن پہلے سے ہی بک کرائے جارہے ہیں ۔ صاحب ثروت اپنے زیرزمین ٹینک اور سوئمنگ پل بھرنے کے لیے یہ سوچ کرٹینکرس سے بک کرارہے ہیں تاکہ انہیں مستقبل میں پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنے پڑے ۔ اس غیرضروری اورمصنوعی طلب نے مارکٹ میں پانی کی سپلائی پر اتنا شدید دباؤ ڈال دیا ہے کہ واٹر ٹینکرس کا ملنا اب جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیاہے۔ اس پوری صورتحال کا سب سے درد ناک اورافسوس ناک رخ یہ ہے کہ اس مصنوعی بحران کا ساراخمیازہ ان غریب لوگوں کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔جن کے پاس نہ تو بڑے زیرزمین ٹینک ہیں اور نہ ہی اڈوانس بکنگ کے لیے اضافی پیسے ہیں ۔ اب وہ پانی کے لیے تڑپنے پر مجبور ہیں ۔ کیوں کہ جب وہ ٹینکر بک کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو انہیں ویٹنگ لسٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پچھلے تین سال کے تقابلی جائزہ کے مطابق مئی 2024 میں 1,18,191 ٹینکرس مئی 2025 میں 1,69,347 اور 20 مئی 2026 تک 2,59,809 ٹینکرس بک کرائے گئے ہیں ۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande