ورلڈ آرچری میں ہندوستان کا وقار بلند، وریندرا سچدیوا کی تقرری پر میر فراست علی باقری کی مبارکباد
حیدرآباد،22مئی(ہ س)۔ میر فراست علی باقری سابق ترجمان بی جے پی تلنگانہ نے جناب وریندرا سچدیوا کو ورلڈ آرچری کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز کمیٹی کے رکن کے طور پر تقرری پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک بیان میں میر فراست علی باقری نے اس تقرری کو ہندوستانی
ورلڈ آرچری میں ہندوستان کا وقار بلند، وریندرا سچدیوا کی تقرری پر میر فراست علی باقری کی مبارکباد


حیدرآباد،22مئی(ہ س)۔ میر فراست علی باقری سابق ترجمان بی جے پی تلنگانہ نے جناب وریندرا سچدیوا کو ورلڈ آرچری کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز کمیٹی کے رکن کے طور پر تقرری پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک بیان میں میر فراست علی باقری نے اس تقرری کو ہندوستانی اسپورٹس برادری کے لیے ایک اہم اور حوصلہ افزا کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی ذمہ داری وریندر سچدیوا کی قائدانہ صلاحیتوں، بصیرت اور تنظیمی قابلیت کا مظہر ہے۔میر فراست علی باقری نے اس امید کا اظہار کیا کہ سچدیوا کی رہنمائی میں ہندوستانی کھیلوں کے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر مزید شناخت اور احترام حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقرری عالمی اسپورٹس انتظامیہ میں ہندوستان کی موجودگی کو مضبوط بنانے اور ملک میں کھیلوں کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گی۔انہوں نے وریندر سچدیوا کو نئی ذمہ داری کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا تجربہ اور قیادت ہندوستانی کھیلوں کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande