
جموں, 22 مئی (ہ س)محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کی ٹیم نے راجوری میں ایک جال میں پھنسے دو سانپوں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران بچا لیا۔ حکام کے مطابق دونوں سانپ زخمی حالت میں پائے گئے تھے۔اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے دسال مارکیٹ، راجوری کے نزدیک دو سانپوں کو جال میں پھنسا ہوا دیکھا، جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کی ٹیم فوری طور موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔محکمہ کی ٹیم نے دونوں “رائل اسنیک” کو احتیاط کے ساتھ جال سے آزاد کیا۔ حکام کے مطابق سانپ زخمی تھے، تاہم ابتدائی دیکھ بھال کے بعد انہیں قریبی جنگلاتی علاقے میں محفوظ طریقے سے چھوڑ دیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جنگلی حیات نظر آنے کی صورت میں فوری طور متعلقہ محکمہ کو اطلاع دیں تاکہ جانوروں اور انسانوں دونوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر