لکھنؤ ایکسپریس وے پر بس ڈمپر سے ٹکرا ئی، ڈرائیور کی موت، 15 مسافر زخمی
فیروز آباد، 22 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے فیروز آباد میں مٹسینا تھانہ علاقے کے تحت آگرہ -لکھنؤ ایکسپریس وے پر جمعرات کی دیر رات کانپور سے گڑگاؤں جانے والی ایک ڈبل ڈیکر پرائیویٹ بس حادثے کا شکار ریت سے لدے ایک ڈمپر میں پیچھے سے جا گھسی۔ اس سے بس میں
UP-LUCKNOW-EXPRESS-BAY-HADSA


فیروز آباد، 22 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے فیروز آباد میں مٹسینا تھانہ علاقے کے تحت آگرہ -لکھنؤ ایکسپریس وے پر جمعرات کی دیر رات کانپور سے گڑگاؤں جانے والی ایک ڈبل ڈیکر پرائیویٹ بس حادثے کا شکار ریت سے لدے ایک ڈمپر میں پیچھے سے جا گھسی۔ اس سے بس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور کی موت ہو گئی اور تقریباً 15 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

ایک ڈبل ڈیکر پرائیویٹ بس تقریباً 40 مسافروں کو لے کر کانپور سے گڑگاو¿ں جا رہی تھی۔ بس جیسے ہی دیر شب آگرہ- لکھنؤ ایکسپریس وے پر نصیر پور تھانہ علاقے سے بس آگے بڑھی تب ہی بس سے آگے چل رہا ریت لدا ڈمپر اچانک مٹسینا علاقے میں 46 کلومیٹر نمبر پر بے قابو ہوگیا اور سینٹر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ اسی دوران پیچھے سے تیز رفتاری سے آنے والی مسافروں سے بھری بس اس حادثے کا شکار ہونے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس میں آگ لگ گئی۔ یہ دیکھ کر سواریوںمیں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی یوپی ڈی اے اور نصیر پور اور مٹسینا پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ایس پی سٹی روی شنکر پرساد، سی او تیجس ترپاٹھی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بس میں پھنسے مسافروں کو بچا لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

اس حادثہ میں کانپور کے رہنے والے بس ڈرائیور شمبھو برہائی کی موت ہوگئی۔ پولیس نے زخمیوں کو سیفئی اور فیروز آباد میڈیکل کالج بھیج دیا ہے۔ زخمیوں میں نیلم (20) ساکن کاکامئی،عظیم تل، ضلع اوریا، رنگولی دیوی (30) ساکن کانپور دیہات، شیوم (23)ساکن کانپور دیہات ، ستیم (35) ساکن اوریا، سندر لال (40) کنڈکٹر ، ساکن پرسان پوسٹ آٹا ،ضلع جالون ، شانتی دیوی (45) ساکن جموہا اوریا، شانتی دیوی کا بیٹا ستیہ بھان (16)، مکیش کمار (40) ساکن لال بنگلہ چیکری، کانپور، آستھا (23) ساکن بٹھور، کانپور شہر، مایا دیوی (62) ساکن کانپور، وید (12)، منت (9) ساکن کانپور، پوجا، ساکن سابی پور ماتا ضلع اناو، مایا (56) ساکن جوہی بامریا بارہ دیوی کانپور اور پپو (25) ساکن کیرا، فتح پور شامل ہیں ۔

سٹی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس روی شنکر پرساد نے بتایا کہ ریت سے لدے ڈمپر سے پیچھے سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande