بائک کی سیدھی ٹکر میں ٹولہ سیوک کی موت، دو شدید طور سے زخمی
نوادہ، 22 مئی (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے روہ پٹرول پمپ کے پاس جمعہ کے روز دو موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں ایک ٹولہ سیوک کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔متوفی کی شناخت ضلع کے پکڑی برواں تھانہ علاقہ کے بہٹا گاؤں رہائشی سنوج راجونشی کے طور
بائک کی سیدھی ٹکر میں ٹولہ سیوک کی موت، دو شدید طور سے زخمی


نوادہ، 22 مئی (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے روہ پٹرول پمپ کے پاس جمعہ کے روز دو موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں ایک ٹولہ سیوک کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔متوفی کی شناخت ضلع کے پکڑی برواں تھانہ علاقہ کے بہٹا گاؤں رہائشی سنوج راجونشی کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت کاجو کمار اور انکج کمار کے طور پر ہوئی ہے جو روپاؤ تھانہ علاقہ کے کسمارا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ٹولہ سیوک سنوج راجونشی اپنے بھائی کو چھوڑنے کے لیے پکڑی برواں تھانہ علاقے کے بڈھولی گاؤں گئے تھے ۔ واپسی کے دوران روہ پٹرول پمپ کے قریب دونوں بائک آپس میں ٹکرا گئے جس سے سنوج راجونشی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دوسری بائک پر سوار کاجو کمار اور انکج کمار زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے پاواپوری ریفر کر دیا گیا ہے۔ ادھر واقعہ کے بعد متوفی کے اہل خانہ کا رو ۔ رو کر برا حال ہے ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کی تیاری شروع کر دی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ انتظامیہ کی جانب سے لاپروائی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے باعث حادثات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande