
اطلاعات ورابطہ عامہ کے وزیر کی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات
پٹنہ، 22مئی(ہ س)۔اطلاعات اوررابطہ عامہ اور دیہی ترقیات محکمہ کے وزیر اور جے ڈی یو قانون ساز پارٹی کے لیڈر شرون کمار نے کہا کہ میڈیا کے ارکان سماج اورقوم کی خدمت کے لیے شب و روز کام کرتے ہیں۔ ان کے تعاون کے بغیر جمہوریت کا استحکام کا تصور نامکمل ہے۔ میڈیا سماج اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ عوام اور حکومت کے درمیان ایک مضبوط پل ہے۔ میڈیا عوام کے مسائل، شکایات اور جذبات حکومت تک پہنچاتا ہے۔ وزیر شرون کمار نے جمعہ کو بہار شریف میں ممتا ہوٹل کے آڈیٹوریم میں ضلع کے میڈیا نمائندوں سے ملاقات کے دوران یہ باتیں کہیں۔ اس پروگرام کا انعقاد صحافیوں کی تنظیم نے کیا تھا۔
اس موقع پر صحافیوں کی تنظمی کے صدر، سرپرست، ارکان، ایڈیٹرز، فوٹوگرافروں اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے ان کا استقبال گلدستہ ،شال اور مومنٹو پیش کر کے کیا۔
پروگرام میں سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمارکا شکریہ ادا کر تے ہوئے شرون کمار نے کہا کہ انہوں نے صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور احترام کے لیے بہار پتر کار سمان پنشن منصوبہ چلایا، جس کے تحت پنشن کی رقم 6,000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 15,000 روپے کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر کو چھ نکاتی مطالبات کی یادداشت بھی پیش کی گئی۔
پروگرام سے ایسوسی ایشن کے سرپرست چندرامنی پانڈے، سرپرست راماشنکر پرساد، سنیل کمار، محفوظ عالم، سوجیت کمار ورما، ضلع صحافی ایسوسی ایشن نالندہ کے صدر کمل کشور پرساد، سکریٹری سنجیو پرساد سنگھ، خزانچی محمد زماء الدین، سماجی کارکن دلیپ کمار، رجنی کانت عرف پپو، وریندر کمار ، ارجن کمار، مکیش مانس، اجیت کیسری، پرمود جھا، محمد نثار انصاری، ونود کمار، شرون لال، دلیپ کمار، رشیکیش کمارسمیت کئی لوگوں نے خطاب کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan