جموں و کشمیر میں منشیات اور دہشت گردی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ایل جی
جموں, 22 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں منشیات اور دہشت گردی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور تحقیقات میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس کے دہشت گرد تنظیموں سے براہِ راست روابط سامنے آئے ہیں۔منشیات سے پاک جموں و ک
Manoj


جموں, 22 مئی (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں منشیات اور دہشت گردی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور تحقیقات میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس کے دہشت گرد تنظیموں سے براہِ راست روابط سامنے آئے ہیں۔منشیات سے پاک جموں و کشمیر مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مختلف تحقیقات کے دوران ایسے شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پڑوسی ملک منشیات اسمگلنگ کو فروغ دے کر دہشت گردی اور شدت پسندی کی سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ بعض اسمگلروں نے غیر قانونی تجارت سے دولت اور جائیدادیں بنائی ہیں، تاہم اس رقم کا بڑا حصہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے، ہتھیار خریدنے اور جموں و کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی پھیلانے والی تنظیموں تک پہنچتا ہے۔

منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو تباہ کرنے کی سازش رچی گئی تاکہ نئے جموں و کشمیر اور ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان تباہ ہو جائیں گے تو وہ ترقی کی راہ پر کیسے گامزن ہوں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande