اے ایم یو این ایس ایس کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز، ٹریفک بیداری پروگرام منعقد
علی گڑھ، 22 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اکائی نے عالمی یومِ ماحولیات 2026 کے موقع پر ایک خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے جو 5 جون تک جاری رہے گی۔ اس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور نوجوانوں میں فطرت کے تحفظ کے ت
این ایس ایس


علی گڑھ، 22 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اکائی نے عالمی یومِ ماحولیات 2026 کے موقع پر ایک خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے جو 5 جون تک جاری رہے گی۔ اس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور نوجوانوں میں فطرت کے تحفظ کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس مہم کے تحت یونیورسٹی کے مختلف اداروں بشمول فیکلٹی آف آرٹس، شعبہ تعلیم، یونیورسٹی پولی ٹیکنک، عبداللہ کالج، شعبہ زراعت، وی ایم ہال، سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) اور طبیہ کالج میں وسیع پیمانے پر پودے لگارئے جارہے ہیں۔

اس کے ساتھ ٹریفک بیداری مہم کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک پولیس، علی گڑھ مسٹر پروین کمار یادو نے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو لازمی بنائیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریز، ٹریفک سگنل کی پابندی اور ذمہ دارانہ سڑک رویہ اختیار کرنا سڑک حادثات میں کمی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے این ایس ایس رضاکاروں کی جانب سے چلائی جانے والی بیداری مہمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی فعال شرکت معاشرے میں زیادہ منظم اور محفوظ ٹریفک ماحول قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

مہمانانِ اعزازی پروفیسر گنجن دوبے اور ڈاکٹر ایم قیصر عالم نے نوجوانوں میں سماجی ذمہ داری، ماحولیاتی تحفظ اور سڑک تحفظ سے متعلق بیداری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کو سماجی خدمت سے جوڑنے میں این ایس ایس کے کردار کی ستائش کی۔ این ایس ایس اے ایم یو کے قائم مقام پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالجبار نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں اور اس کی نگہداشت کریں۔ ڈاکٹر مہدی حیات شاہی نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ این ایس ایس اے ایم یو نے علی گڑھ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے ٹریفک بیداری سرٹیفیکٹ تقسیم کی تقریب منعقد کی۔

پروگرام کی نظامت ڈاکٹر فوزیہ فریدی نے کی، جبکہ پروگرام انچارج مسٹر محمد عمران خان نے مہمانوں، رضاکاروں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیبا نزہت، ڈاکٹر ناہید اکبری اور مسٹر نعیم احمد سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ، رضاکار اور طلبہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande