ایل جی نے کٹرا میں انٹرنیشنل میوزیم آف گاڈیس کے قیام کے لیے اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا
ایل جی نے کٹرا میں انٹرنیشنل میوزیم آف گاڈیس کے قیام کے لیے اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا جموں، 22 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کٹرا میں انٹرنیشنل میوزیم آف گاڈیس کے قیام پر تبادلۂ خی
Katra


ایل جی نے کٹرا میں انٹرنیشنل میوزیم آف گاڈیس کے قیام کے لیے اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا

جموں، 22 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کٹرا میں انٹرنیشنل میوزیم آف گاڈیس کے قیام پر تبادلۂ خیال کیا، جسے شکتی روایات کے عالمی روحانی اور ثقافتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کا منصوبہ ہے۔ حکام کے مطابق اجلاس میں شرائن بورڈ کے اراکین اور دیگر متعلقہ فریقین نے مجوزہ میوزیم کو عالمی معیار کے ادارے کی شکل دینے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں، تاکہ عقیدت مندوں کو ماتا شکتی کی تاریخ، عقیدت اور ثقافتی ورثے سے جدید ٹیکنالوجی، نایاب نوادرات، مقامی روایات اور مؤثر طرزِ بیان کے ذریعے روشناس کرایا جا سکے۔

حکام نے بتایا کہ میوزیم میں 51 شکتی پیٹھوں کی مقدس علامتی جھلکیاں اور ماں درگا کے نو سوروپ بھی پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس میں شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ پروجیکٹ کے سلسلے میں کئی ابتدائی اقدامات پہلے ہی شروع کیے جا چکے ہیں، جن میں دنیا بھر سے تجاویز حاصل کرنے کے لیے ایک مخصوص ویب سائٹ کا اجرا، ملک کے ممتاز عجائب گھروں کے مطالعاتی دورے اور اس منصوبے کے لیے ماہرین کی نشاندہی شامل ہے۔

بورڈ نے ’’انٹرنیشنل میوزیم آف گاڈیس‘‘ کے لیے ڈائریکٹر جنرل کی مستقل پوسٹ قائم کرنے کی منظوری بھی دی، جس کے تحت ماہرین اور افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم کام کرے گی۔ اس کے علاوہ منصوبے کے تصور، تعمیر، ترقی اور آپریشنز کے لیے ایک علیحدہ کارپس فنڈ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے تجویز پیش کی کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان مختلف مقدس شکتی پیٹھوں کا دورہ کرے جنہیں میوزیم میں شامل کیا جانا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ تفصیلی تحقیق اور تعمیراتی خاکہ تیار کرنے کے لیے ایک خصوصی کنسلٹنٹ مقرر کیا جائے گا۔حکام کے مطابق یہ میوزیم نہ صرف ایک روحانی مرکز ہوگا بلکہ ایک جدید علمی و تحقیقی ادارے کے طور پر بھی کام کرے گا، جہاں لائبریری اور ریسرچ سینٹر کے ذریعے نئی نسل میں ثقافتی، روایتی اور روحانی اقدار کو فروغ دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande