گرمی سے بے حال ہماچل پردیش میں موسم بدلا،شملہ اور منالی سمیت کئی مقامات پر بارش اور تیز ہوائیں، الرٹ جاری
شملہ، 22 مئی (ہ س)۔ گزشتہ کچھ دنوں سے شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے دوچار ہماچل پردیش میں موسم نے جمعہ کی صبح اچانک کروٹ لی۔ دارالحکومت شملہ سمیت کئی علاقوں میں صبح سے ہی تیز ہوائیں چلتی رہیں اور ہلکی بارش ہوئی، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ بارش اور
HP-WEATHER-RAIN-ALERT


شملہ، 22 مئی (ہ س)۔ گزشتہ کچھ دنوں سے شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے دوچار ہماچل پردیش میں موسم نے جمعہ کی صبح اچانک کروٹ لی۔ دارالحکومت شملہ سمیت کئی علاقوں میں صبح سے ہی تیز ہوائیں چلتی رہیں اور ہلکی بارش ہوئی، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ ریاست کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے شدید گرمی پڑ رہی تھی اور لوگ بارش کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

شملہ میں صبح مطلع ابرآلود رہا اور کئی مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ تیز ہواو¿ںکے سبب موسم ٹھنڈا ہوگیا۔ گزشتہ روز شملہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا تھا، جو معمول سے تقریباً پانچ ڈگری زیادہ تھا۔ ریاست میں گزشتہ دو دنوں سے گرمی لوگوں کو پریشان کر رہی تھی ۔ اونا اور شملہ سمیت کئی علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال بھی درج کی گئی۔

چمبا میں بھی صبح سے وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔ بارش سے گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید گرمی سے راحت ملی۔ سیاحتی شہر منالی اور آس پاس کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش کے ساتھ موسم بدل گیا۔ ٹھنڈے موسم سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو راحت ملی۔ ہمیر پور، اونا، بلاس پور، منڈی اور کانگڑا اضلاع میں بھی صبح سے ہلکی بارش اور تیز ہوا چل رہی ہے۔

دراصل گزشتہ تین چار دنوں سے ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقوں میں میدانی علاقوں کی طرح شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ اونا ریاست کا سب سے گرم ضلع رہا، جہاں بدھ کو درجہ حرارت 44.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہمیر پور میں نیری کا درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ سندر نگر، منڈی، ناہن، کانگڑا اور سولن میں بھی درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ تھا۔ شملہ، منالی اور کلپا جیسے سرد علاقوں میں بھی دن اور رات گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے ریاست کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل کے لیے خراب موسم کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آج، چمبہ، کانگڑا، اونا، ہمیر پور، بلاس پور، سولن، شملہ، سرمور، کلو اور منڈی اضلاع میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش، ایک یا دو موسلادھار بارش، گرج چمک، آسمانی بجلی، ژالہ باری اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ لاہول اسپیتی اور چمبہ کے کچھ حصوں اور چمبہ، کانگڑا، کلو اور شملہ کے اونچی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے لیے زرد الرٹ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 مئی کو بھی کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ 24 اور 25 مئی کو میدانی علاقوں کو چھوڑ کر ریاست کے کئی حصوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ 26 مئی کو صرف اونچائی والے مقامات پر موسم خراب رہ سکتا ہے ، جبکہ 27مئی سے پوری ریاست میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande