کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ
سلطان پور، 22 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے سلطان پور ضلع کے گوسائی گنج تھانہ علاقہ میں واقع سیف اللہ گنج بازار واقع کپڑے کی فیکٹری میں کل رات زبردست آ گ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہونے کا شبہ ہے۔ دو فائر ٹینڈروں نے تقریبا ایک گھنٹے میں آگ پر قابو
اآگ


سلطان پور، 22 مئی (ہ س)۔

اترپردیش کے سلطان پور ضلع کے گوسائی گنج تھانہ علاقہ میں واقع سیف اللہ گنج بازار واقع کپڑے کی فیکٹری میں کل رات زبردست آ گ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہونے کا شبہ ہے۔ دو فائر ٹینڈروں نے تقریبا ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔ اس واقعہ میں 25لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔

لکھنو-بلیا ہائی وے پر واقع سیف اللہ گنج میں تاج الدین مارکیٹ کے اندرکپڑوں کا کارخانہ، ارباز کی ملکیت ہے جو نیپوروا تیری کے رہائشی ہیں۔ اس میں تقریباً سات سلائی مشینیں اور مختلف دیگر سامان موجود تھا۔ آگ گزشتہ رات شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔جب تک لوگ پہنچے آگ کے شعلے تیزی سے پھیل چکے تھے۔ مارکیٹ کے مالک تاج الدین کا الیکٹرانک سامان بھی اسی فیکٹری میں محفوظ تھا جو آگ کی زد میں آگیا۔ بڑھتے ہوئے شعلوں اور دھوئیں کو دیکھ کر سینکڑوں لوگوں کا ہجوم جائے وقوعہ پر جمع ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے بالٹیوں کا استعمال کرتے ہوئے پانی سے آگ بجھانے کی کوشش کی اور ساتھ ہی فائر بریگیڈ کو بھی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے آدھے گھنٹے بعد فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا۔ چونکہ آگ بڑے پیمانے پر پھیل چکی تھی اس لیے دوسرے فائر ٹینڈر کو بھی طلب کرنا پڑا جس کے بعد بالآخر آگ پر مکمل قابو پالیا گیا۔

اس ناخوشگوار واقعے میں مالک ارباز کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ پولیس ریسپانس وہیکل (پی آر وی) کی دو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ جمعہ کو گوسائی گنج کے اسٹیشن ہاو¿س آفیسر (ایس ایچ او) اکھنڈ دیو مشرا نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کی جائیں گی اور متاثرہ کی جانب سے باضابطہ تحریری شکایت موصول ہونے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande