کرگل میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے شہریوں کو ڈسٹ بن فراہم کیے گئے
کرگل میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے شہریوں کو ڈسٹ بن فراہم کیے گئے لداخ، 22 مئی (ہ س)۔ میونسپل کمیٹی کرگل کی جانب سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (ایس ڈبلیو ایم) رولز 2026 کے تحت قربتھنگ میں ٹی وی اسٹیشن کے نزدیک ڈسٹ بن تقسیم کرنے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا
Dustbin


کرگل میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے شہریوں کو ڈسٹ بن فراہم کیے گئے

لداخ، 22 مئی (ہ س)۔ میونسپل کمیٹی کرگل کی جانب سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (ایس ڈبلیو ایم) رولز 2026 کے تحت قربتھنگ میں ٹی وی اسٹیشن کے نزدیک ڈسٹ بن تقسیم کرنے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد شہر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، کچرے کی مناسب علیحدگی کو یقینی بنانا اور ماحول دوست ویسٹ مینجمنٹ نظام کو مستحکم بنانا تھا۔ یہ مہم میونسپل کمیٹی کرگل کی کلین کرگل، گرین کرگل مہم کا حصہ ہے، جس کے ذریعے عوام کو صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے تئیں بیدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر کرگل راکیش کمار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کرگل امتیاز کاچو بھی اس موقع پر موجود تھے۔پروگرام کے دوران گیلے، خشک اور ناقابلِ استعمال کچرے کے لیے مختلف اقسام کے ڈسٹ بن تقسیم کیے گئے تاکہ گھریلو اور کمیونٹی سطح پر سائنسی بنیادوں پر کچرے کی علیحدگی کو فروغ دیا جا سکے۔میونسپل کمیٹی کرگل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں، ڈسٹ بن کا ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں اور کچرے کو منبع پر ہی الگ کر کے کرگل کو صاف، سرسبز اور صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande