ادھم پور کے سمرولی میں منشیات فروش کی جائیداد پر چلا بلڈوزر۔
جموں, 22 مئی (ہ س)منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اُدھم پور پولیس نے بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے مبینہ منشیات فروش ترلوچن دت کی غیر قانونی جائیداد کو مسمار کر دیا۔ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے سمرولی گاؤں میں واقع تقریباً 10 لا
Proer


جموں, 22 مئی (ہ س)منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اُدھم پور پولیس نے بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے مبینہ منشیات فروش ترلوچن دت کی غیر قانونی جائیداد کو مسمار کر دیا۔ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے سمرولی گاؤں میں واقع تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کی مبینہ غیر قانونی جائیداد پر بلڈوزر چلا دیا۔پولیس کے مطابق ترلوچن دت ولد ہنس راج سکنہ سمرولی، ضلع اُدھم پور کا سرگرم منشیات فروش ہے اور اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کئی مقدمات درج ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے منشیات کے کاروبار سے حاصل رقم سے یہ تعمیرات کھڑی کی تھیں۔ایس ایس پی اُدھم پور امرت پال سنگھ کی ہدایت پر بھاری پولیس نفری اور محکمہ مال کی ٹیم سمرولی پہنچی۔ کارروائی سے قبل علاقے میں منادی کرا کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جس کے بعد بلڈوزر کے ذریعے مبینہ غیر قانونی ڈھانچے کو منہدم کر دیا گیا۔

ایس ایس پی اُدھم پور نے کہا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا اور منشیات کی کمائی سے بنائی گئی ہر غیر قانونی جائیداد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی مہم مسلسل جاری رہے گی۔

پولیس کی اس کارروائی کے بعد علاقے کے دیگر مبینہ منشیات فروشوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ مقامی لوگوں نے پولیس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے حوصلے پست ہوں گے۔پولیس نے واضح کیا کہ ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے آئندہ بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور منشیات فروشوں کی جائیدادوں کی نشاندہی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande