ریکھا گپتا نے براری میں مخمل پور پارک کا سنگ بنیاد رکھا
نئی دہلی، 22 مئی (ہ س) ۔دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو براری میں مخمل پور پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے براری میں تقریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جدید مخمل پور پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں
پارک


نئی دہلی، 22 مئی (ہ س) ۔دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو براری میں مخمل پور پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے براری میں تقریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جدید مخمل پور پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً تین ایکڑ پر تیار ہونے والا یہ پارک واکنگ ٹریکس، ہٹس، تالابوں اور جدید عوامی سہولیات سے آراستہ ہوگا۔

اس موقع پر رکن پارلیمنٹ منوج تیواری، دہلی کے میئر پرویش واہی، ضلع صدر یو کے چودھری، سول لائنز زون کے صدر گلاب سنگھ راٹھور، میونسپل کونسلر (نامزد) راج پال رانا، ونود سہراوت، میونسپل کونسلر انل تیاگی، ساگر تیاگی، سنجے تیاگی اور مقامی باشندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande