بہار میں آئی اے ایس افسران کا تبادلہ، دیپک کمار سنگھ گورنر کے پرنسپل سکریٹری مقرر
بہار، 22 مئی (ہ س)۔ حکومت بہارنے ریاست کے انتظامی نظام میں ایک بڑا ردوبدل کیا ہے، کئی انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔ کئی افسران کو اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جمعہ ک
بہار میں آئی اے ایس افسران کا تبادلہ، دیپک کمار سنگھ گورنر کے پرنسپل سکریٹری مقرر


بہار، 22 مئی (ہ س)۔ حکومت بہارنے ریاست کے انتظامی نظام میں ایک بڑا ردوبدل کیا ہے، کئی انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔ کئی افسران کو اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کے روز ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر آئی اے ایس افسر دیپک کمار سنگھ کو گورنر کے پرنسپل سکریٹری مقرر کئے گئے ہیں ۔ انہیں ڈائریکٹر جنرل کم چیف انویسٹی گیشن کمشنر، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، بہار، پٹنہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔دریں اثنا آئی اے ایس افسر اروند کمار چودھری کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ، بہار پٹنہ تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں کنٹرولر آف ایگزامینیشن، بہار اسٹیٹ جوائنٹ انٹرنس ایگزامینیشن بورڈ، اور بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کے چیئرمین کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ڈاکٹر راجندر اس وقت ایڈیشنل چیف سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کو ایڈیشنل چیف سکریٹری ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ وہ پہلے سے ہی عوامی شکایات، بہار ایڈمنسٹریٹو ریفارمز مشن سوسائٹی اوربی آئی پی اے آر ڈی سے متعلق ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔محکمہ صنعت کے سکریٹری کندن کمار کو محکمہ داخلہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ وہ پہلے ہی بہار فاؤنڈیشن، بہار انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔محکمہ خزانہ کے سکریٹری سنجے کمار سنگھ کو تحقیقاتی کمشنر، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ کمرشل ٹیکس ڈپارٹمنٹ، جی ایس ٹی، اور وزیر اعلیٰسکریٹریٹ سے متعلق ان کی دیگر ذمہ داریاں بدستور برقرار رہیں گی۔بہار ہیومن رائٹس کمیشن کی سکریٹری سیما ترپاٹھی کو اگلے احکامات تک ریونیو اور لینڈ ریفارم ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ نیلیش رام چندر دیورے کو بہار اسٹیٹ ہاؤسنگ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ عنایت خان کو اسپیشل سکریٹری، ریونیو اور لینڈ ریفارمز ڈپارٹمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جب کہ اروند کمار ورما کو اسپیشل سکریٹری، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔راجیو کمار سریواستو کو منیجنگ ڈائریکٹر، بہار اسٹیٹ ہاؤسنگ بورڈ کے عہدے سے تبدیل کرکے محکمہ خزانہ کا ایڈیشنل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ادھر گورنر کے سکریٹری گوپال مینا کو ڈیولپمنٹ کمشنر (جوائنٹ سکریٹری سطح)، نوئیڈا اسپیشل اکنامک زون، نوئیڈا، محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ، حکومت ہند کے تحت تعینات ہونے کے بعد اپنی نئی پوسٹنگ میں شامل ہونے کے لیے راحت ملی ہے۔ریاستی حکومت کی طرف سے اس انتظامی ردوبدل کو انتظامی کاموں میں تیزی لانے اور محکمانہ تال میل کو مزید موثر بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande