
ارریہ، 22 مئی (ہ س)۔ضلع کے نرپت گنج تھانہ علاقہ کے پلاسی گاؤں میں جمعہ کی دوپہرآسمانی بجلی کے زد میں آنے سے 59 سالہ مزدور کی موت ہوگئی۔ واقعہ نرپت گنج تھانہ علاقہ کے پلاسی وارڈ نمبر 2 میں پیش آیا۔ متوفیکی شناخت 58 سالہ شنکر پاسوان کے طور پر کی گئی ہے۔ شنکر پاسوان اپنے گھر میں کھانا پکانے کے لیے لکڑیاں لانے گئے تھے۔اسی دوران آسمانی بجلی کے زد میں آگئے جس سے ان کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور رشتہ داروں کی بھیڑ جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی شنکر پاسوان کی بیٹی کی شادی صرف تین دن پہلے ہوئی تھی اور وہ اس وقت اپنے سسرال میں ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan