اے سی بی نے اے ای ای کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
جموں, 22 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے ہائیڈرولک سب ڈویژن چھاترو، کشتواڑ میں تعینات اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر عاشق حسین راتھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ڈوڈہ اور کشت
ACB


جموں, 22 مئی (ہ س)۔

جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے ہائیڈرولک سب ڈویژن چھاترو، کشتواڑ میں تعینات اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر عاشق حسین راتھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ڈوڈہ اور کشتواڑ میں مختلف مقامات پر عدالت سے حاصل کردہ سرچ وارنٹس کی بنیاد پر چھاپے مارے گئے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔اے سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن اے سی بی ڈوڈہ میں ایف آئی آر نمبر 01/2026 زیر دفعات 13(1)(بی) اور 13(2) انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1988 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ عاشق حسین راتھر کے خلاف درج کیا گیا، جو اس وقت اے ای ای ہائیڈرولک سب ڈویژن چھاترو، کشتواڑ میں تعینات ہیں۔

ترجمان کے مطابق اے سی بی ڈوڈہ کشتواڑ-رام بن کی جانب سے کی گئی ابتدائی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ افسر نے اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کے نام پر بے شمار منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں بنا رکھی ہیں، جن میں کورٹ روڈ ڈوڈہ پر پانچ منزلہ رہائشی مکان، اُدرانہ بھدرواہ اور سنجواں جموں میں خریدی گئی زمینیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بھاری بینک بیلنس، فکسڈ ڈپازٹس، قیمتی الیکٹرانک آلات اور زیورات بھی برآمدگی میں شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ پایا گیا کہ مذکورہ اثاثوں کی مالیت اُن کی معلوم ذرائع آمدن سے کہیں زیادہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے اپنی ملازمت کے دوران غیر قانونی طریقے سے دولت جمع کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیقات کے سلسلے میں اے سی بی نے مجاز عدالت سے تلاشی وارنٹس حاصل کیے، جس کے بعد ڈوڈہ اور کشتواڑ میں ملزم کے سرکاری و رہائشی مقامات پر مجسٹریٹس اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande