
چنڈی گڑھ، 21 مئی (ہ س)۔ پنجاب کے امرتسر میں ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی اور دوسری جھلس گئی۔ پولیس نے فیکٹری کی عمارت کو سیل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
امرتسر کے پولیس کمشنر گرپریت سنگھ بھولر نے بتایا کہ جمعرات کو دوپہر تقریباً 12 بجے انگڑھ علاقے کے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اشوک کمار نامی شخص کے گھر پر پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسٹیشن ہاو¿س آفیسر، اے سی پی سریندر اور وشال جائے وقوعہ پر پہنچے۔
پولیس نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور آگ میں جھلسنے والی دو خواتین کو بچا لیا۔ بھلر نے بتایا کہ خواتین کواسپتال لے جایا گیا، جہاں سمن کی موت ہو گئی، جبکہ گرپریت کور شدید طور پر جھلس گئی۔انہوں نے کہا کہ یہاں غیر قانونی پٹاخہبنایا جا رہا تھا۔ پٹاخے بھی وہیں رکھے گئے تھے۔
تقریباً ایک گھنٹے کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے بارودی مواد کا زبردست دھماکہ ہوا۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ ایف ایس ایل ٹیموں نے تحقیقات کی ہیں۔ یہاں کسی دھماکہ خیز مواد کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے انگڑھ اور آس پاس کے علاقوں میں تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ جہاں بھی پٹاخوں کا غیر قانونی کاروبار پایا جائے گا کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد