بنگلہ دیشی دراندازوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے براہ راست بی ایس ایف کے حوالے کیا جائے: شوبھیندو ادھیکاری
کولکاتہ، 21 مئی (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ شو بھیند و ادھیکاری نے پولیس اور ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کو ہدایت دی ہے کہ وہ گرفتار بنگلہ دیشی دراندازوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے براہ راست بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حوالے کریں۔ وزیر اعلیٰ
بنگلہ دیشی دراندازوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے براہ راست بی ایس ایف کے حوالے کیا جائے: شوبھیندو ادھیکاری


کولکاتہ، 21 مئی (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ شو بھیند و ادھیکاری نے پولیس اور ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کو ہدایت دی ہے کہ وہ گرفتار بنگلہ دیشی دراندازوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے براہ راست بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حوالے کریں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بیان جمعرات کو ہاوڑہ میں منعقدہ ایک انتظامی میٹنگ کے بعد دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہاوڑہ ریلوے اسٹیشن ملک کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں مسافر سفر کرتے ہیں۔ اس لیے اسٹیشن کے احاطے میں غیر قانونی دراندازوں کی شناخت اور نگرانی کے لیے سخت چوکسی ضروری ہے۔ پولیس کمشنر اور آر پی ایف کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہاوڑہ اسٹیشن پر پکڑے گئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے تحت آنے والے بنگلہ دیشی دراندازوں کو عدالت میں بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایسے افراد کو کھانا فراہم کرنے اور پھر انہیں براہ راست پیٹرا پول سرحد یا بشیرہاٹ سرحدی چوکی تک پہنچانے اور بی ایس ایف کے حوالے کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ہر ہفتے پکڑے گئے دراندازوں کی تعداد کی تفصیلات ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے ذریعے وزیر اعلیٰ کے دفتر کو بھیجی جانی چاہئیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال اس سلسلے میں رہنما خطوط جاری کیے تھے، لیکن پچھلی ریاستی حکومت نے ان پر عمل نہیں کیا۔ اب ریاست میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ان رہنما خطوط پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande