اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے پروفیسر محمد شاہد حسین کے انتقال پر تعزیتی نشست
نئی دہلی21 مئی(ہ س )۔ اردو کے ممتاز محقق، نقاد، ڈراما نگار اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سابق استاد پروفیسر محمد شاہد حسین کے انتقال پر اردو اکادمی، دہلی میں ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اردو اکادمی، دہلی کے سکریٹری جنا
اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے پروفیسر محمد شاہد حسین کے انتقال پر تعزیتی نشست


نئی دہلی21 مئی(ہ س )۔

اردو کے ممتاز محقق، نقاد، ڈراما نگار اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سابق استاد پروفیسر محمد شاہد حسین کے انتقال پر اردو اکادمی، دہلی میں ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اردو اکادمی، دہلی کے سکریٹری جناب لیکھ راج اور اکادمی کے افسران نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جناب لیکھ راج نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اردو ڈرامے کی خدمات کے حوالے سے نہایت معروف تھے۔ ڈرامے کے میدان میں ان کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انھوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اکادمی کے اسسٹنٹ پبلی کیشن ا?فیسر محمد ہارون نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر محمد شاہد حسین نہ صرف ایک بہترین استاد تھے بلکہ اردو ڈرامے کے ممتاز محقق، نقاد اور ڈراما نگار بھی تھے۔ ڈراما تنقید، تحقیق اور ابلاغیات کے میدان میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مرحوم نے اردو اکادمی، دہلی کی گورننگ کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی نمایاں خدمات انجام دیں اور اکادمی کی علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پروفیسر محمد شاہد حسین کی اہم تصانیف میں سید امتیاز علی تاج، ڈراما: فن اور روایت، اندرسبھا کی روایت، ابلاغیات، عوامی روایات اور اردو ڈراما اور اردو اور عوامی ذرائع ابلاغ قابلِ ذکر ہیں۔ان کی تحقیقی و تنقیدی خدمات اردو ادب کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں، جنھیں ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے اردو دنیا خصوصاً اردو ڈراما کی تنقید و تحقیق کے میدان میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پ±ر کرنا آسان نہیں۔

آخر میں مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande