کترنیا گھاٹ میں گود سے بچے کو کھینچ رہے تیندوے سے لڑ پڑ ماں، 15 منٹ کی جدوجہد کے بعد جنگل میں بھاگا تیندوا
۔بچے کی جان بچ گئی، ماں اور گاوں والے شدید زخمی بہرائچ، 21 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے بہرائچ ضلع میں کترنیا گھاٹ وائلڈ لائف ڈویژن کے کترنیا گھاٹ رینج کے اندر برکھڑیا بیٹ کے تیلین پوروا گاو¿ں میں جمعرات کی صبح ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ گنے کے کھیت
UP-LEOPARD-HUMAN-CONFLICT-


۔بچے کی جان بچ گئی، ماں اور گاوں والے شدید زخمی

بہرائچ، 21 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے بہرائچ ضلع میں کترنیا گھاٹ وائلڈ لائف ڈویژن کے کترنیا گھاٹ رینج کے اندر برکھڑیا بیٹ کے تیلین پوروا گاو¿ں میں جمعرات کی صبح ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ گنے کے کھیت کے قریب سڑک کے کنارے اپنے بچے کے ساتھ بیٹھی خاتون مینازوجہ ہیرالال عمر 32 سال پرتیندوے نے حملہ کر دیا۔تیندوا اچانک گنے کے کھیت سے نکلا اور اس نے اس کے 5 سالہ بیٹے موہت کو گھسیٹنے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے بچے کو بچانے کے لیے تیندوے سے تقریباً 10 منٹ تک جدوجہد کی۔ چیخ و پکار سن کر آس پاس کے گاو¿ں والے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاٹھیوں سے لیس، گاو¿ں والوں نے شور مچایا ،تب تیندوا بچے کو چھوڑ کر گنے کے کھیت میں بھاگ گیا۔

تیندوے کے حملے میں مذکورہ خاتون اور ایک 26 سالہ دیہی باشندے امیش ولد بندرا بھی زخمی ہوگیا۔ خاتون کو تیندوے کے پنجوں اور دانتوں سے بازوو¿ں، ٹانگوں اور کمر پر گہرے زخم آئے۔ بچے کو بھی خراشیں آئیں۔ تمام زخمیوں کو پی ایچ سی سجولی میں داخل کرایا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں سی ایچ سی میہیں پوروا ریفر کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی کترنیا گھاٹ فاریسٹ رینج آفیسر آشیش گوڑ اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ رینجر نے بتایا کہ ایک ٹیم جائے وقوعہ پر بھیج دی گئی ہے اور زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ عوام کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande