بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کی مہم 31 مئی تک جاری رہے گی
ریاستی حکومت نے اندراج مہم کی تاریخ میں توسیع کی ۔ پٹنہ، 21 مئی(ہ س)۔ نئے تعلیمی سیشن میں 6 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرنے کے لیے 31 مئی تک پوری ریاست میں داخلہ مہم چلائی جائے گی۔ ڈائرکٹر پرائمری تعلیم وکرم ویرکر نے اس سل
بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کی مہم 31 مئی تک جاری رہے گی


ریاستی حکومت نے اندراج مہم کی تاریخ میں توسیع کی ۔

پٹنہ، 21 مئی(ہ س)۔ نئے تعلیمی سیشن میں 6 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرنے کے لیے 31 مئی تک پوری ریاست میں داخلہ مہم چلائی جائے گی۔ ڈائرکٹر پرائمری تعلیم وکرم ویرکر نے اس سلسلہ میں تمام ضلع ایجوکیشن آفیسر کو مکتوب بھیج کر مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

قابل غور ہے کہ نئے تعلیمی سیشن 27۔2026 کے لیے 6 سے 14 سال کی عمر کے تمام بچوں کا ان کے علاقہ میں آنے والے اسکولوں میں لازمی اندراج کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ ماہ 30 روزہ مہم شروع کی گئی تھی۔ اس مہم کے دوران کلاس 1، کلاس 6، اور کلاس 9 میں بچوں کا داخلہ لیاگیا۔جائزہ کے دوران معلوم ہوا کہ داخلہ مہم کے باوجود بہت سے بچے داخلہ سے محروم رہے۔ اس کی روشنی میں محکمہ تعلیم نے داخلہ مہم چلانے کی تاریخ میں 31 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ اسکول سے باہر کے تمام صد فیصد کااندراج کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھر کی سطح پر سروے کے ذریعے بچوں کا اندراج کرایا جائے۔وہیں جن اسکولوں میں سال 26۔2025 کی مقابلہ میں کم اندارج ہوا ہے ان اسکولوں سے جواب طلب کر کے کارروائی کی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande