علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 4 طلبہ ٹیچ فار انڈیا کے لئے منتخب
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 4 طلبہ ٹیچ فار انڈیا کے لئے منتخب علی گڑھ، 21 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چار طلبہ کو ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کی جانب سے منعقدہ کیمپس پلیسمنٹ مہم کے توسط سے ٹیچ فار انڈیا کے لئے منتخب کیا گیا۔ ان میں ندا پ
سلیکٹٹ


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 4 طلبہ ٹیچ فار انڈیا کے لئے منتخب

علی گڑھ، 21 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چار طلبہ کو ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کی جانب سے منعقدہ کیمپس پلیسمنٹ مہم کے توسط سے ٹیچ فار انڈیا کے لئے منتخب کیا گیا۔ ان میں ندا پروین (ایم ایس ڈبلیو)، مالیہ فرشوری (ایم ایس ڈبلیو)، صفورہ جہانگیر (ایم ایچ آر ایم) اور شیزا فردین (بی اے آنرز سوشیالوجی) شامل ہیں۔

ٹیچ فار انڈیا ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو تعلیمی مساوات کے فروغ کے لیے ملک کے کم وسائل والے اسکولوں میں نوجوان پیشہ ور افراد اور گریجویٹس کو تعینات کرتی ہے۔

ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید نے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کی عمدہ تعلیمی کارکردگی، لگن اور سماجی اثرات پیدا کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande