جلپائی گوڑی میں طوفان نے تباہی مچا ئی، سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا
جلپائی گوڑی، 21 مئی (ہ س)۔ ضلع میں جمعرات کی صبح آنے والے شدید طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا ئی ہے۔ جلپائی گوڑی صدر بلاک کے نندن پور-بوئلاماری پنچایت اور منڈل گھاٹ علاقوں کے کئی گاو¿ں شدید متاثر ہوئے، جہاں سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا۔ اطلاعا
Storm-Wrecks-Havoc-in-Jalpaigu


جلپائی گوڑی، 21 مئی (ہ س)۔ ضلع میں جمعرات کی صبح آنے والے شدید طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا ئی ہے۔ جلپائی گوڑی صدر بلاک کے نندن پور-بوئلاماری پنچایت اور منڈل گھاٹ علاقوں کے کئی گاو¿ں شدید متاثر ہوئے، جہاں سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق صبح تقریباً 3:30 بجے اچانک آنے والے اس طوفان نے تانتی آیڑا، ٹھاک پاڑا، بنیا پاڑا اور بوڈاپاڑا گاو¿ں کے ساتھ ساتھ منڈل گھاٹ اور کورنی پاڑا علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔

تیز ہواو¿ں کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے گر گئے جس سے پورے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ سول ڈیفنس کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں، امدادی کارروائیاں جنگی بنیادوں پر جاری ہیں۔ درختوں کو ہٹانے اور بجلی بحال کرنے کی کوششیں جاری تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande