
پٹنہ، 21 مئی(ہ س)۔ سماجی فلاح کی وزیر ڈاکٹر شویتا گپتا نے جمعرات کو سماجی فلاح ڈائریکٹوریٹ،ریاستی تحفظ اطفال کمیٹی اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے ڈائریکٹوریٹ کے کام کا جائزہ لیا۔ جائزہ کے دوران، وزیر نے محکمہ جاتی اسکیموں، ادارہ جاتی کام کاج، بچوں کے تحفظ، اور معذور افراد کی بہبود سے متعلق مختلف پہلوؤں پر توجہ دی اور ضروری ہدایت دی۔ انہوں نے گود لینے کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے اور اسے وسیع پیمانے پر فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔ آفٹر کیئر منصوبہ کو بنانے اور بچوں کو میں اسٹریم سے جوڑنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام افسران کو محکمہ جاتی اسکیموں کے موثر نفاذ، شفافیت، بروقت پیش رفت اور استفادہ کنندگان تک زیادہ سے زیادہ رسائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔
جائزہ کے دوران، وزیر نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے ڈائریکٹوریٹ کے تحت چلنے والی ریاستی اور مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ معذور افراد کو فراہم کی جانے والی خدمات ان تک بروقت پہنچائی جائیں۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ مغذور استحکام طلبا منصوبہ ’سنبل‘، کے تحت بیٹری سے چلنے والی ٹرائی سائیکل اور دیگر معاون سازو سامان کی تقسیم ، معذور سول سروس پروموشن اسکیم، وزیر اعلیٰ معذورانٹرپرینیور اسکیم اور ڈائریکٹوریٹ کے تحت چلنے والے خصوصی اسکولوں اور خصوصی گھروں کا بھی جائزہ لیا۔
میٹنگ میں محکمہ سماجی فلاح کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایچ آر سرینواس، سماجی تحفظ سیل کے ڈائریکٹر دھرمیندر کمار، معذور افراد کو بااختیار بنانے ڈائریکٹو ریٹ کے ڈائرکٹر یوگیش کمار ساگر اور دیگر افسران موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan