عیدالاضحیٰ اور شدید گرمی کے پیش نظر سماجی وفد کی میونسپل کمشنر سے ملاقات، مختلف مطالبات پیش کئے
علی گڑھ, 21 مئی (ہ س)۔ عیدالاضحیٰ کی تیاریوں اور شدید گرمی کے پیش نظر آج علی گڑھ کے سماجی افراد کے ایک وفد نے میونسپل کمشنرپریم پرکاش مینا سے ملاقات کی اور شہری سہولیات سے متعلق مختلف مطالبات پیش کیے۔وفد نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں صفائی، نکاس
وفد کی ملاقات


علی گڑھ, 21 مئی (ہ س)۔ عیدالاضحیٰ کی تیاریوں اور شدید گرمی کے پیش نظر آج علی گڑھ کے سماجی افراد کے ایک وفد نے میونسپل کمشنرپریم پرکاش مینا سے ملاقات کی اور شہری سہولیات سے متعلق مختلف مطالبات پیش کیے۔وفد نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں صفائی، نکاسیٔ آب اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس دوران سماجی کارکن گلزار احمد نے عیدگاہ سے متعلق مسائل اٹھاتے ہوئے کہا کہ عیدگاہ کے سامنے پلیا کی تعمیر اب تک مکمل نہیں ہو سکی ہے، جبکہ سرائے میاں جانے والی عیدگاہ روڈ کے نالے میں گندگی موجود ہے، جس کی فوری صفائی کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اوپرکوٹ جامع مسجد سے چوراہا کھٹیکان تک انتظامات بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

وفد میں موجود سماجی کارکن ایڈوکیٹ محمد ریحان نے شدید گرمی کے پیش نظر اہم چوراہوں اور ریڈ لائٹس پر گرین نیٹ لگانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاکہ دھوپ میں کھڑے رہنے والے لوگوں کو راحت مل سکے۔ مطالبہ میں دوبے کا پڑاؤ، میناکشی پل، مسعود آباد سٹی اسکول، سوت میل چوراہا اور سارسول سمیت دیگر مقامات کو شامل کیا گیا۔

محمد ریحان نے کہا کہ موجودہ شدید گرمی میں ریڈ لائٹس پر انتظار کرنا بزرگوں، خواتین اور بچوں کے لیے دشواری کا باعث بن رہا ہے، اس لیے عوامی مفاد میں فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

وفد نے میونسپل حدود میں فوگنگ مشین چلانے کی بھی مانگ کی تاکہ گرمی اور موسمی مسائل سے لوگوں کو راحت فراہم کی جا سکے۔میونسپل کمشنر نے وفد کی باتوں کو غور سے سنتے ہوئے مطالبات پر جلد کارروائی کا یقین دلایا۔اس موقع پر مفتی زاہد علی خاں، محمد ریحان، رشید، ناصر محمد، شاہ عبداللہ سمیت دیگر سماجی افراد موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande