پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون کو والد کی برسی پر نظر بند کیا گیا
سرینگر، 21 مئی (ہ س )۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون کو اپنے والد کی 24 ویں برسی پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔اس بات کی اطلاع پارٹی ذمہ داروں نے جمعرات کو دی ہے۔مرحوم عبدالغنی لون کو کئ سال قبل دہشت گردوں نے گولی مار کر اس وقت ہلاک کر دیا تھا جب وہ می
تصویر


سرینگر، 21 مئی (ہ س )۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون کو اپنے والد کی 24 ویں برسی پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔اس بات کی اطلاع پارٹی ذمہ داروں نے جمعرات کو دی ہے۔مرحوم عبدالغنی لون کو کئ سال قبل دہشت گردوں نے گولی مار کر اس وقت ہلاک کر دیا تھا جب وہ میر واعظ مولوی محمد فاروق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ حریت کانفرنس کی ریلی سے نکل رہے تھے۔ پارٹی نے ایک بیان میں کہا، ’’جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس اپنے صدر اور ہندواڑہ کے ایم ایل اے سجاد لون کے والد شہید عبدالغنی لون کی برسی پر نظر بندی کی شدید مذمت کرتی ہے۔‘ انہوں نے پارٹی صدر اور ہندواڑہ کے ایم ایل اے کی نظر بندی کو غیر جمہوری قرار دیا۔ پارٹی نے کہا، ’’اس طرح کے اقدامات سے عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور جمہوری اقدار کمزور ہوتی ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande