
نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔ مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان ہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کو گھریلو شیئر بازار سبز نشان پر کھلا۔ بازار کے دونوں اہم بینچ مارک انڈیکس میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ سینسیکس میں 239 پوائنٹس اور نفٹی میں 120 پوائنٹس کی تیزی ہے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس ابتدائی کاروبار کے دوران 239.47 پوائنٹس یعنی 0.32 فیصد کے اضافے کے ساتھ 75,557.86 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 23,778.80 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ آج کے کاروبار میں سرکاری شعبے کے بینکوں اور میٹل شیئرز میں خریداری ہورہی ہے۔
آج روپیہ ابتدائی کاروبار میں اپنی اب تک کی سب سے نچلی سطح سے ابھرا اور 61 پیسے کے اضافے کے ساتھ 96.25 فی ڈالر پر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے بدھ کو سینسیکس 117.54 پوائنٹس یعنی 0.16 فیصد کی تیزی کے ساتھ 75,318.39 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ وہیں، نفٹی 41 پوائنٹس یعنی 0.17 فیصد کے اضافے کے ساتھ 23,659 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن