
سپول، 21 مئی (ہ س)۔ ضلع کے رتن پورہ تھانہ علاقہ میں جمعرات کی صبح سڑک حادثہ نے پورے علاقہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ نیپال سے غیر قانونی شراب لے کر فرار ہورہے ا سمگلروں کی تیز رفتار کار نے جے ڈی یو لیڈر اور کرانہ دکاندار منوج کمار کو کچل دیا ۔ جس سے ان کی موت ہوگئی۔
واقعہ کے بعد نئی بازار رتن پور علاقہ میں افرا تفری کا ماحول بن گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نیپال سے لائی جانے والی شراب کی ایک بڑی کھیپ کا پیچھا کر رہی تھی۔ اس وقت اسمگلروں کی ہونڈا سٹی کار(ایچ آر ۔26 بی ایکس6782)بے قابو ہو گئی۔ پہلے کار ٹریکٹر سے ٹکرائی اور پھر سڑک کنارے پیدل جارہے منوج کمار کو اپنی زد میں لے لیا ۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹریکٹر کا اگلا پہیہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ منوج اپنی پوتی کو اسکول چھوڑ کر رتن پورہ چوک واقع کرانہ دکان کھولنے جارہے تھے۔ تبھی تیز رفتار کار نے انہیں زدور دار ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے فوراً انہیں نازک میں ریفرل اسپتال راگھور پور پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج شروع کی، لیکن اس کی حالت اس وقت بگڑ گئی جب اسے اعلیٰ مرکز میں ریفر کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔
متوفی کی بیوی پشپا کماری رتن پور وارڈ 5 میں آنگن باڑی کارکن ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خاندان غم میں ڈوب گیا۔ اس حادثہ سے مقامی باشندوں اور حامیوں میں شدید ناراضگی ہے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شراب اسمگلنگ میں ملوث دو بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک موقع سے فرار ہو گیا۔ گرفتارا سمگلروں سے نیپال برانڈ کی دیسی شراب کی 1,050 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ کھیپ نیپال سے لائی جا رہی تھی اور سمراہی میں اس کی ڈیلوری ہونی تھی۔
رتن پور تھا نہ انچارج پنٹو کمار نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کی کارروائی جاری ہے۔ مفرور اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کی جارہی ہے ۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan