مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی میں داخلے- طلبہ کی رہنمائی
مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی میں داخلے- طلبہ کی رہنمائی حیدرآباد، 21 مئی (ہ س) ۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی باولی حیدرآباد میں آئی ٹی ائی کورسیس میں داخلے دیے جا رہے ہیں گورنمنٹ ہائی اسکول الاوہ یتیماں (چار مینار منڈل) میں
مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی میں داخلے- طلبہ کی رہنمائی


مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی میں داخلے- طلبہ کی رہنمائی

حیدرآباد، 21 مئی (ہ س) ۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی باولی حیدرآباد میں آئی ٹی ائی کورسیس میں داخلے دیے جا رہے ہیں گورنمنٹ ہائی اسکول الاوہ یتیماں (چار مینار منڈل) میں مانوالمنائی اسوسی ایشن کی جانب سے شعور بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسو سی ایشن اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ الیکٹریشن، ایئر کنڈیشننگ ،کے علاوہ سول ڈرافٹسمین کے دو سالہ کورسس میں انتہائی کم فیس پر داخلے جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کورسس کو سیکھنے کے بعد طلبہ و طالبات کو روزگار کے کافی مواقع ہیں سالانہ فیس صرف اور صرف 60 روپے ہے اور یہ فیس بھی ٹریننگ کے ختم پر واپس کر دی جاتی ہے ایس ایس سی کامیاب طلبہ و طالبات کے لیے یہ کورس سیکھنا بہت ہی فائدہ مند ہے ایسے لڑکے جو صرف آٹھویں جماعت کامیاب ہوں ان کے لیے پلمبر کا کورس بھی ہے ان کورسیس میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ 26 فبروری ہے۔

انہوں نے اس اسکول کے طلبہ و طالبات کے علاوہ دیگراسکول یہ طلبہ و طالبات اور جو لڑکے اور لڑکیاں اسکول نہیں جارہے ہیں اور جو دسویں جماعت کامیاب ہیں یا پھر صرف آٹھویں جماعت تک ہی پڑھے ہوئے ہیں ان سے خواہش کی کہ وہ ان کورسیس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو شاندار بنائیں ۔

اسکول کے مدرس عباس حسین جنیدی نے اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ مانو المنائی اسوسی ایشن کی جانب سے مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی میں داخلوں سے متعلق جو کوششیں کی جا رہی ہیں وہ قابل قدر ہیں طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ ان کورسیس سے استفادہ کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande