بانہال میں ٹاٹا موبائل کی ٹکر سے پلوامہ کا ڈرائیور ہلاک، ایک زخمی
سرینگر 21 مئی (ہ س)۔ جمعرات کی صبح رامبن ضلع کے بانہال علاقے کے کھارپورہ چوک پر ٹاٹا موبائل گاڑی کے ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کا ایک ڈرائیور ہلاک جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح کے وقت پیش آی
بانہال میں ٹاٹا موبائل کی ٹکر سے پلوامہ کا ڈرائیور ہلاک، ایک زخمی


سرینگر 21 مئی (ہ س)۔ جمعرات کی صبح رامبن ضلع کے بانہال علاقے کے کھارپورہ چوک پر ٹاٹا موبائل گاڑی کے ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کا ایک ڈرائیور ہلاک جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح کے وقت پیش آیا، جب ٹاٹا موبائل کھرپورہ چوک کے قریب کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت بشیر احمد کمہار ولد محمد اسماعیل ساکنہ ضلع پلوامہ کے طورپر ہوئی ہے۔ ایک زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔ بانہال پولس این ایچ اے آئی کی ایمبولینس ٹیم کے ساتھ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور بچاؤ آپریشن کیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande