
بہار کے بھاگلپور سے پانچ لڑکیاں لاپتہ، لواحقین پریشانبھاگلپور، 21 مئی (ہ س)۔ بہار کے بھاگلپور ضلع کے ناتھ نگر تھانہ علاقے کے وارڈ نمبر ایک سے پانچ لڑکیوں کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جمعرات کی صبح لڑکیوں کے غائب ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاؤں کی ایک کسی اور لڑکی کو اپنے ساتھ لے جانے کی صورت میں انہیں بڑی رقم دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن وہ نہیں گئی۔ سندھیا نامی اس لڑکی نے اس بات کا انکشاف کیا۔ پانچ لڑکیوں کے لاپتہ ہونے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
لاپتہ لڑکیوں میں پلوی، گنگا اور شویتا شامل ہیں۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ رات میں ہی پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ وہیں سندھیا نے بتایا کہ پلوی اس کے ساتھ ہی پڑتھی ہے اور اس نے اسے خوب سارے پیسے ملنے کی بات کہی تھی لیکن وہ اس کے ساتھ نہیں گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کی دیر رات 11 بجے کے بعد سے تمام لڑکیاں اچانک لاپتہ ہوگئیں۔ تمام لڑکیوں کی عمرتقریباً 8 سے 10 سال بتائی جارہی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ ایک ہی گاؤں کے رہنے والی تھیں اور آپس میں دوست تھیں۔
واقعہ کے بعد پورے محلے میں خوف کی فضا ہے۔ اہل خانہ نے رات بھر لڑکیوں کی تلاش کی لیکن تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اہل خانہ ناتھ نگرتھانہ پہنچے اور لڑکیوں کی جلد تلاش کرنے کی درخواست کرتے ہوئے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ اطلاع کے باوجود پولیس نے ابھی تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی۔ اس واقعے پر عوام میں غصہ بڑھ رہا ہے۔ پولیس لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ لوگوں کو خدشہ ہے کہ لڑکیاں کسی انسانی اسمگلنگ گینگ کے چنگل میں آ سکتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan