
جموں, 21 مئی (ہ س)ریاسی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے ایک معاملے میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو ایف آئی آر درج ہونے کے چند ہی گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جسونت سنگھ ولد مان سنگھ سکنہ دھندل، اُدھم پور نے پولیس اسٹیشن کٹرا میں شکایت درج کرائی کہ سریندر کمار عرف ببّو نے کٹرا علاقے میں اس پر جان لیوا حملہ کیا۔شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایف آئی آر نمبر 152/2026 بی این ایس کی مختلف دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس ٹیم نے تکنیکی معاونت اور مسلسل چھاپوں کے ذریعے ملزم کو چار سے پانچ گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پہلے بھی کئی سنگین جرائم میں ملوث رہ چکا ہے اور اس کے خلاف قتل، اقدامِ قتل اور اسلحہ ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔پولیس نے کہا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر