
پٹنہ، 21 مئی(ہ س)۔بہار قانون ساز اسمبلی میں حکمراں پارٹی کے نئے مقرر کردہ چیف ڈپٹی وہپ منجیت سنگھ، وہپ سدھانشو شیکھر، ارون مانجھی، رام ولاس کامت اور ونے کمار چودھری نے دیہی ترقیات کے اطلاعات و رابطہ عامہ کے وزیرو جے ڈی یو کے ارکان اسمبلی کے لیڈر جناب شرون کمار جی کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر قانون ساز اسمبلی کے معزز اراکین نے قانون ساز اسمبلی کی کارروائی، عوامی دلچسپی کے امور اور حکومتی پالیسیوں کو ایوان میں موثر انداز میں پیش کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
نئے مقرر ہونے والے وہپ اور چیف ڈپٹی وہپ نے عہد کیا کہ وہ اپنی تفویض کردہ ذمہ داریاں پوری لگن، ایمانداری اور نظم و ضبط کے ساتھ نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنا اور ایوان کے وقار کو برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔
تمام عوامی نمائندوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب شرون کمار نے انہیں ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت اور فعال شراکت قانون ساز اسمبلی کی کارروائی کو مزید موثر اور عوام پر مبنی بنائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan