ویلکم میں 22 سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل
نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔شمال مشرقی دہلی کے ویلکم علاقے میں منگل کی دیر رات ایک 22 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت محمد امان اللہ قریشی ساکن گرودوارہ محلہ موج پور کے طور پر کی گئی ہے۔ حملہ آوروں نے امان اللہ پر سات سے آٹھ ر
ویلکم میں 22 سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل


نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔شمال مشرقی دہلی کے ویلکم علاقے میں منگل کی دیر رات ایک 22 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت محمد امان اللہ قریشی ساکن گرودوارہ محلہ موج پور کے طور پر کی گئی ہے۔ حملہ آوروں نے امان اللہ پر سات سے آٹھ راو¿نڈ فائرنگ کی۔ اس کے اہل خانہ نے اسے تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس قتل کی تفتیش کر رہی ہے، ماضی کی دشمنی اور انتقام کا شبہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق، امان اللہ منگل کی دیر رات دہلی میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے پاس سے گزرتے ہوئے کیشو چوک، شیام لال کالج کی طرف پیدل جا رہے تھے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے اسے روکا اور فائرنگ کردی۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین جائے وقوعہ پر پہنچے اور امان اللہ کو اسپتال پہنچایا، لیکن تب تک دیر ہوچکی تھی۔ اطلاع ملنے پر ویلکم پولیس اسٹیشن، کرائم برانچ اور ایف ایس ایل کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ تفتیش کے دوران پولیس نے جائے وقوعہ سے متعدد خول برآمد کرلئے۔ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔شمال مشرقی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ لواحقین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی تحقیقات کی بنیاد پر کچھ مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی ہے۔ پولیس ان کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ بدھ کو جی ٹی بی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande