احمدی اسکول میں یوگ کے ذریعے بصارت سے محروم طلبہ کو بااختیار بنانے کا پیغام
علی گڑھ، 20 مئی (ہ س)۔ احمدی اسکول برائے نابینا طلبہ میں بارہویں بین الاقوامی یوم یوگ سے متعلق سرگرمیوں کا آغاز ہوا جس میں طلبہ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے اراکین نے شرکت کی۔ ‘‘صحت، دانائی اور عالمی امن کے لیے یوگ’’ کے موضوع کے تحت منعقد ہ اس پر
یوگ کرتے ہوئے طلبا


علی گڑھ، 20 مئی (ہ س)۔ احمدی اسکول برائے نابینا طلبہ میں بارہویں بین الاقوامی یوم یوگ سے متعلق سرگرمیوں کا آغاز ہوا جس میں طلبہ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے اراکین نے شرکت کی۔ ‘‘صحت، دانائی اور عالمی امن کے لیے یوگ’’ کے موضوع کے تحت منعقد ہ اس پروگرام کا مقصد شرکاء میں جسمانی صحت، جذباتی توازن، اعتماد اور ذہنی سکون کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر طلبہ نے مختلف یوگ آسنوں اور سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ پروگرام نے اس بات کو نمایاں کیا کہ یوگ بصارت سے محروم طلبہ میں بیداری، ہم آہنگی اور خود اعتمادی بڑھانے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے، جس سے وہ زیادہ صحت مند اور خود مختار زندگی گزارنے کے قابل بنتے ہیں۔

پروگرام کی نظامت مس ارم فاطمہ نے کی، جبکہ اسپورٹس ٹیچرز مس ثنا رضا اور مس حمیرا رئیس نے پروگرام کو مربوط کیا۔ یوگ سیشنز کی قیادت شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے ریسرچ اسکالرز مسٹر اوصاف احمد اور مسٹر دھرمیندر کمار نے کی، جنہوں نے شرکاء کو مختلف یوگ مشقوں سے روشناس کرایا اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی۔

مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے پرنسپل جناب ایس احتشام اکبر نے روزمرہ کی زندگی میں صحت و تندرستی کی اہمیت پر زور دیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande