یوم تاسیس تلنگانہ کا 2 جون کو بڑے پیمانے پر انعقاد
حیدرآباد، 20 مئی (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے 2 جون کو ریاست بھر میں یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے بڑے پیمانہ پر انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور اِس سلسلہ میں تمام محکمہ جات کو ہدایات جاری کی گئیں۔ اسپیشل چیف سکریٹری وکاس راج نے مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدید
یوم تاسیس تلنگانہ کا 2 جون کو بڑے پیمانے پر انعقاد


حیدرآباد، 20 مئی (ہ س)۔

تلنگانہ حکومت نے 2 جون کو ریاست بھر میں یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے بڑے پیمانہ پر انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور اِس سلسلہ میں تمام محکمہ جات کو ہدایات جاری کی گئیں۔ اسپیشل چیف سکریٹری وکاس راج نے مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ سکریٹریٹ میں یوم تاسیس تقاریب کا جائزہ لیا۔ ضلع کلکٹرس کو ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ ہدایات دی گئیں۔ وکاس راج نے بتایا کہ حکومت نے یوم تاسیس تلنگانہ کی مرکزی تقریب پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد پرمنعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی ریونت ریڈی شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پریڈ گراؤنڈ پر قومی پرچم لہرائیں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے۔ وکاس راج نے تمام سرکاری محکمہ جات کو ہدایت دی کہ پریڈ گراؤنڈ کے انتظامات کے سلسلہ میں ہرمحکمہ سے ایک نوڈل آفیسر کا تقررکیاجائے۔ اہم شخصیتوں کے گزرنے کے راستوں پر ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کی ہدایت دی گئی۔ یوم تاسیس تقاریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ اُنھوں نے پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کے بہتر بہاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ پریڈ گراؤنڈ کی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ یوم تاسیس تلنگانہ کو سرکاری تہوارکی شکل میں عظیم الشان پیمانہ پرمنانے کی ہدایت دی گئی۔ تقریب کے دوران بجلی کی بلاوقفہ سپلائی کے لئے انرجی ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی۔ اہم سرکاری عمارتوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جائے گا جن میں اسمبلی، سکریٹریٹ، چارمینار، پرجا بھون اور دیگر اہم عمارتیں شامل ہیں۔ تقاریب کوعوام کی سہولت کے لئے براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ انتظامات کے سلسلہ میں 25 مئی کو محکمہ جات پریڈ گراؤنڈ کو اپنی تحویل میں لیں گے۔ اضلاع میں انچارج منسٹرس قومی پرچم لہرائیں گے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande