اے ایم یو میں ذہنی صحت سے متعلق بیداری پروگرام منعقد
علی گڑھ، 20 مئی (ہ س)۔ سر شاہ سلیمان ہال کے کریئر کاؤنسلنگ سیل کی جانب سے ‘‘بریکنگ دی سائلنس: مائنڈ، ریزیلیئنس اینڈ کمیونٹی’’ کے عنوان پر ذہنی صحت سے متعلق ایک بیداری پروگرام مولانا آزاد لائبریری کے کلچرل ہال میں منعقد کیا گیا۔ پرووسٹ ڈاکٹر فصیح را
سر شاہ سلیمان ہال


علی گڑھ، 20 مئی (ہ س)۔ سر شاہ سلیمان ہال کے کریئر کاؤنسلنگ سیل کی جانب سے ‘‘بریکنگ دی سائلنس: مائنڈ، ریزیلیئنس اینڈ کمیونٹی’’ کے عنوان پر ذہنی صحت سے متعلق ایک بیداری پروگرام مولانا آزاد لائبریری کے کلچرل ہال میں منعقد کیا گیا۔ پرووسٹ ڈاکٹر فصیح راغب گوہر کی نگرانی میں یہ پروگرام دی نوبل سپورٹ فاؤنڈیشن، علی گڑھ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں تعلیمی اور امتحانی دباؤ کا سامنا کرنے والے طلبہ میں ذہنی صحت، جذباتی بہبود اور حوصلہ مندی سے متعلق بیداری پر توجہ دی گئی۔

شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے ڈاکٹر فصیح راغب گوہر نے تعلیمی اداروں میں ذہنی صحت سے متعلق بیداری کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کریئر کاؤنسلنگ سیل کی اس پہل کو سراہا۔

مہمانِ خصوصی پروفیسر نواب علی خان، شعبہ کامرس نے ایسے معاون تعلیمی ماحول کی ضرورت پر زور دیا جہاں طلبہ خود کو باوقار اور باحوصلہ محسوس کریں۔

مہمانانِ اعزازی پروفیسر فضل الرحمٰن، شعبہ اناٹومی، اور پروفیسر ریاض الدین، شعبہ سائیکیاٹری نے ذہنی دباؤ سے نمٹنے، جذباتی استحکام اور کاؤنسلنگ کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ محمد اکرم، شعبہ ریڈیوتھراپی، اور ڈاکٹر کلیم افروغ زیدی، یونیورسٹی پولی ٹیکنک نے طلبہ میں ذہنی صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

ایک انٹرایکٹیو پینل ڈسکشن پروفیسر محمد اعظم حسین، شعبہ کارڈیو تھوریسک سرجری، پروفیسر دیوشری اخوری، شعبہ سائیکیاٹری اور ڈاکٹر سارہ جاوید، شعبہ کلینیکل سائیکالوجی نے منعقد کیا۔ ماہرین نے بے چینی، ڈپریشن، جذباتی تکان اور امتحانی دباؤ سے متعلق مسائل پر گفتگو کی۔

کریئر کاؤنسلنگ سیل کے سکریٹری قمر الحسین نے پروگرام کو مربوط کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید اسد علی، ڈاکٹر شمشاد، ڈاکٹر احتشام، ڈاکٹر عرفان اور دی نوبل سپورٹ فاؤنڈیشن، علی گڑھ کے صدر محمد عظیم خان موجود تھے۔ محمد شارق نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔ اس موقع پر اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande