
حیدرآباد ، 20 مئی (ہ س)۔
ایک چونکا دینے والے واقعہ میں، 19 مئی کو حیدرآباد کے عطا پور میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر ایک ہاسپٹل سے بد معاشوں نے اغوا کرلیا۔عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ خاتون مصروف سڑک پرچل رہی تھی کہ مہندرا تھار میں نامعلوم افراد اس کے قریب پہنچے اور مبینہ طور پرخاتون کوجیپ میں بٹھا دیا جب کہ وہاں موجود افراد نے چونک کر دیکھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ راجندرنگرڈی سی پی سرینواس نے ذاتی طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ سراغ ٹیم اور مقامی پولیس، تحقیقات کی رفتار کو تیز کر رہی ہے۔ پولیس گاڑی کی شناخت اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کواسکین کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس کی گاڑیاں محفل ہوٹل کے پاس پی وی این آر ایکسپریس وے کے ستون نمبر 146 پر جمع ہیں۔ جبکہ عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ خاتون کواغواکیا گیا تھا، پولیس نے اغوا کی تردید کی ہے۔ راجند ر نگر کے ڈپٹی کمشنرآف پولیس (ڈی سی پی)، سرینواس نے کہا، لڑکی جوائے ہاسپٹل سے یہ کہتے ہوئے چلی گئی کہ اس کے بوائے فرینڈ کے گھر والے اسے لینے آرہے ہیں۔ تھار میں چار لوگ ہاسپٹل آئے اور ایک ایکٹیوا جس کے ساتھ عورت چلی گئی۔ ڈی سی پی نے کہا کہ اس واقعہ کے تعلق سے کسی بھی پولیس کمشنریٹ میں کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون اور اس واقعے میں ملوث افراد کی شناخت ابھی باقی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق