
حیدرآباد ، 20 مئی (ہ س) ۔ یونیک آئیڈنٹی فیکشن اتھاریٹی آف انڈیا (یوآئی ڈی اے آئی) نے 5 سال سے کم عمر بچوں کیلئے آدھار کارڈ جاری کرنے کے طریقہ کار میں دو بڑی اہم تبدیلیاں کی ہیں ۔ ان نئے قوانین کا مقصد بچوں کے آدھار رجسٹریشن کے عمل کو مزید محفوظ اور شفاف بنانا ہے ۔ نئے ضوابط کے مطابق اب 5 سال سے کم عمر کے بچوں کا آدھار کارڈ خاندان کے سربراہ یعنی والدین یا قانونی سرپرست کے آدھار کارڈ کی بنیاد پرہی جاری کیا جائے گا چونکہ 5 سال سے کم عمر کے معصوم بچوں کے انگلیوں کے نشانات یا آنکھوں کا اسکیان نہیں لیا جاسکتا اس لیے اب رجسٹریشن کے وقت والدین میں کسی ایک کی بائیو میٹرک تصدیق کولازمی قرار دیا گیا ہے ۔ عمل کے دوران والدین میں سے کی ایک کے فنگر پرنٹ یا آئی ریز اسکیان کئے جائیں گے ۔ بچے کاآدھار کارڈ بنوانے اب بچے کی تاریخ پیدائش کا ثبوت برتھ سرٹیفیکٹ اورخاندان کے ساتھ تعلق کا ثبوت فراہم کرنا لازمی ہوگا ۔ بچے کے والدین یا قانونی سرپرست کے پاس درست آدھارکارڈ ہونا ضروری ہے ۔ جس کی بائیو میٹرک کے طور پر تصدیق کی جائیگی اب یہ خاندان کے واحد سربراہ کی ذمہ داری ہوگی ایسے بچے جو چائیلڈ کئیر انسٹی ٹیوشنس (سی سی آئی) میں رہ رہیں ان کیلئے بھی یوآئی ڈی اے آئی نے ضابطہ واضح کردیا ہے ایسے بچوں کو آدھار کارڈ جاری کرنے ضلع چائلڈ ویلفیر آفیسر سے جاری کردہ سرٹیفیکٹ کو درست اور قانونی تصدیقی دستاویز تسلیم کیا جائیگا ۔ ۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق