تلنگانہ میں عصری ٹیکنالوجی سے استفادہ کی مہم تیز
حیدرآباد ، 20 مئی (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے عوامی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لئے عصری ٹیکنالوجی سے استفادہ کی مہم تیزکردی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی بعض خدمات کو می سیوا واٹس ایپ سے مربوط کیا گیا ہے۔ وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈی سریدھر ب
جی ایچ ایم سی کی مزید خدمات می سیوا سے مربوط: سریدھر بابو


حیدرآباد ، 20 مئی (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے عوامی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لئے عصری ٹیکنالوجی سے استفادہ کی مہم تیزکردی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی بعض خدمات کو می سیوا واٹس ایپ سے مربوط کیا گیا ہے۔ وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈی سریدھر بابو کی کامیاب مساعی کے نتیجہ میں می سیوا کے ذریعہ عوامی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ شفافیت کے ساتھ مختلف محکمہ جات کی خدمات کو می سیوا سے مربوط کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال نومبرمیں عوام کی سہولت کے لئے واٹس ایپ/ چیاٹ بیاٹ می سیوا خدمات کو متعارف کیا گیا۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی بعض اضافی خدمات کو بھی می سیوا واٹس ایپ سے مربوط کردیا گیا ہے۔ ریاست بھر میں عوام کسی بھی مقام سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جن خدمات کو می سیوا سے مربوط کیا گیا۔ اُن میں پراپرٹی اسسمنٹ ریویژن، برتھ کرکشن، ڈیتھ کرکشن، برتھ ایٹ ہوم، ڈیتھ ایٹ ہوم، ڈورنمبرکرکشن، پراپرٹی نیم کرکشن، پراپرٹی ٹیکس خدمات اورٹریڈ لائسنس کی تجدید شامل ہیں۔ عوام واٹس ایپ می سیوا خدمات کے لئے فون نمبر 8096958096 کو اپنے موبائیل میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ نمبر کے سیو ہونے کے بعد واٹس ایپ کے ذریعہ می سیوا خدمات کے آغاز کے لئے ایک مسیج بھیجنا ہوگا۔ می سیوا کے ذریعہ عوام کے لئے دستیاب خدمات میں برتھ سرٹیفکٹ کی اجرائی، انکم سرٹیفکٹ، پولیس چالان، الیکٹرسٹی بل اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے نتائج شامل ہیں۔ حکومت نے عوام کو سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے سے بچانے کے لئے می سیوا خدمات میں توسیع کی ہے۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande