جے این میڈیکل کالج کے شعبہ میڈیسن میں انڈین کالج آف فزیشیئنز کے اشتراک سے سی ایم ای کا انعقاد
علی گڑھ, 20 مئی (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن نے ایسوسی ایشن آف فزیشیئنز آف انڈیا کے تعلیمی شعبے انڈین کالج آف فزیشیئنز (آئی سی پی) کے اشتراک سے ایک مسلسل طبی تعلیمی پروگرام (سی ایم ای) منعقد کیاجس میں پوسٹ
شعبہ میڈیسن


علی گڑھ, 20 مئی (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن نے ایسوسی ایشن آف فزیشیئنز آف انڈیا کے تعلیمی شعبے انڈین کالج آف فزیشیئنز (آئی سی پی) کے اشتراک سے ایک مسلسل طبی تعلیمی پروگرام (سی ایم ای) منعقد کیاجس میں پوسٹ گریجویٹ طلبہ، اساتذہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین نے شرکت کی۔ پروگرام میں فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد اور جے این میڈیکل کالج اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر نیر آصف موجود رہے۔

شعبہ میڈیسن کے چیئرمین اور پروگرام کے آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر خواجہ سیف اللہ ظفر نے اس موقع پر کہا کہ مسلسل طبی تعلیم کے پروگرام ، ہیلتھ کیئرسے وابستہ ماہرین کو جدید طبی معلومات اور بدلتے ہوئے طریق ہائے علاج سے باخبر رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈین کالج آف فزیشیئنزجیسے قومی سطح کے اداروں کے ساتھ مشترکہ علمی سرگرمیاں شواہد پر مبنی طبی عمل کو مضبوط بناتی ہیں اور مریضوں کی نگہداشت کے نتائج کو بہتر کرتی ہیں۔

دو گھنٹے پر مشتمل اس علمی نشست میں عصر حاضر کے طبی موضوعات پر ماہرین نے خطبات پیش کئے۔ پروفیسر محمد اسلم نے‘‘ہائپر سنسٹیویٹی اینڈ ڈیزیز’’ پر لیکچر دیا، جبکہ شعبہ میڈیسن سے سبکدوش پروفیسر پروفیسر انجم مرزا چغتائی نے ‘‘حمل کے دوران تھائرائڈ کے امراض’’ پر خطاب کیا۔ سابق ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن، پروفیسر جمال احمد نے ‘‘ذیابیطس کے علاج کے حالیہ رجحانات’’ موضوع پر اظہارِ خیال کیا، جبکہ ایس این میڈیکل کالج، آگرہ کے سبکدوش فیکلٹی رکن پروفیسر اے کے گپتا نے ‘‘بائیسوپرولول: ایک ابھرتا ہوا مالیکیول’’ کے موضوع پر لیکچر دیا۔ ان سیشنز کے بعد شرکاء اور ماہرین کے درمیان تبادلہ خیال بھی ہوا۔

شریک آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر ایم اویس اشرف نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande