
حیدرآباد، 20 مئی (ہ س)۔
ایک شخص جس نے مبینہ طور پر وزیراعلی اے ریونت ریڈی کا ذاتی معاون ظاہر کیا اورلوگوں سے پیسے بٹورنے کے لئے وزراء کے ساتھ تصاویر کا استعمال کیا،20 مئی کو میڈ چل پولیس نے اسے گرفتار کیا۔ ملزم اپلا سنتوش کمارجو شیومپیٹ منڈل کا رہنے والا ہے جو پیٹ بشیرآباد پولس تھانہ حدود میں تقریباً ایک دہائی سے رہ رہا تھا، کوبعد ازاں عدالت میں پیش کیا گیا۔ میڈ چل اسسٹنٹ کمشنرآف پولیس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کمار نے وزیراعلی کے پی اے ہونے کے اپنے دعوے کومعتبر بنانے کے لیے لوگوں کو مختلف وزراء کے ساتھ اپنی تصاویر دکھائیں، اور جھوٹی شناخت کا استعمال کرکے پیسے بٹورے اور لوگوں کو اس کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے پر مجبورکیا۔ یہ گرفتاری ایک رئیلٹر اجیت کمار کی شکایت کے بعد ہوئی، جس نے میدچل پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا اور الزام لگایا کہ سنتوش نے رقم کا مطالبہ کیا تھا اور اسے دھمکی دی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق