گھرنا تھانہ پولیس نے 135 لیٹر اسمگل شدہ غیر ملکی شراب برآمد کی
ارریہ، 20 مئی (ہ س)۔ ضلع کے گھرنا تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستان-نیپال سرحد کے قریب چھاپہ ماری کی اورکثیرمقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کی۔ شراب اسمگلروں نے تقریباً 135 لیٹر غیر ملکی شراب اسمگلنگ کے لیے انڈیا نیپال سرحد کے قریب
گھرنا تھانہ پولیس نے 135 لیٹر اسمگل شدہ غیر ملکی شراب برآمد کی


ارریہ، 20 مئی (ہ س)۔ ضلع کے گھرنا تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستان-نیپال سرحد کے قریب چھاپہ ماری کی اورکثیرمقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کی۔ شراب اسمگلروں نے تقریباً 135 لیٹر غیر ملکی شراب اسمگلنگ کے لیے انڈیا نیپال سرحد کے قریب پانچ بوریوں میں چھپا رکھی تھی۔

اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، گھرنا تھانہ کے افسر کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے سرحد پر چھاپہ ماری کر پانچ بوریوں میں رکھی ہوئی 135 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کی۔حالانکہ اس معاملےمیں کوئی اسمگلر گرفتار نہیں ہو سکا۔

بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کی کارروائی کو دیکھ کرا سمگلر نیپال کی سرحد میں داخل ہو گئے اور فرار ہو گئے۔ یہ اطلاع فاربس گنج کے ایس ڈی پی او راج کشور کمار نے بدھ کے روز دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande