جموں کے باندی میں انہدامی کاروائی کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل ۔
جموں, 20 مئی (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے سدھرا کے رایکہ باندی علاقے میں قبائلی خاندانوں کے مکانات کی انہدامی کارروائی کے دوران فاریسٹ رائٹس ایکٹ 2006 کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ محکمہ قبائلی امور
Illegal


جموں, 20 مئی (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے سدھرا کے رایکہ باندی علاقے میں قبائلی خاندانوں کے مکانات کی انہدامی کارروائی کے دوران فاریسٹ رائٹس ایکٹ 2006 کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

محکمہ قبائلی امور کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق کمیٹی کو سات دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کمیٹی میں ڈائریکٹر قبائلی امور جموں و کشمیر محمد ممتاز علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ قبائلی امور مزمل حسن چودھری شامل ہیں۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی سدھرا کے رایکہ باندی علاقے میں قبائلی خاندانوں کے مکانات کی حالیہ مسماری کے دوران فاریسٹ رائٹس ایکٹ 2006 کی کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ منگل کو محکمہ جنگلات، محکمہ مال اور پولیس کی مشترکہ انسداد تجاوزات کارروائی کے دوران متعدد ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا تھا، جس کے بعد گجر بکروال طبقے اور مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ کارروائی بغیر پیشگی نوٹس کے انجام دی گئی اور قبائلی حقوق کو نظر انداز کیا گیا۔

یہ حکم جموں و کشمیر حکومت کی ہدایت پر محکمہ قبائلی امور کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande