نیٹ 2026 پیپر لیک سے طلبہ کا مستقبل خطرے میں، انتظامیہ سے مداخلت کا مطالبہ
لاتور، 20 مئی (ہ س)۔ نیٹ 2026 امتحان پیپر لیک معاملے کے سبب ملک بھر کے لاکھوں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔ اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور متاثرہ طلبہ کے نقصان کے ازالے کے لیے حکومت خصوصی اقدامات کرے، اس مطالبے پر م
Education Maha NEET Leak


لاتور، 20 مئی (ہ س)۔ نیٹ 2026 امتحان پیپر لیک معاملے کے سبب ملک بھر کے لاکھوں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔ اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور متاثرہ طلبہ کے نقصان کے ازالے کے لیے حکومت خصوصی اقدامات کرے، اس مطالبے پر مشتمل ایک میمورنڈم ’’سمست لاتورکر‘‘ کی جانب سے ضلع کلکٹر دفتر میں پیش کیا گیا۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ نیٹ 2026 پیپر لیک معاملے کی جانچ اس وقت سی بی آئی کے ذریعے جاری ہے، جس کے باعث طلبہ میں خوف، مایوسی اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ متاثرہ طلبہ کی بازآبادکاری کرتے ہوئے ان کے تعلیمی اور ذہنی نقصان کے ازالے کے لیے خصوصی اسکیم کا اعلان کیا جائے۔اس کے ساتھ ہی نیٹ امتحان منعقد کرنے والی این ٹی اے کمیٹی کو فوری طور پر برطرف کر کے پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔میمورنڈم میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پیپر لیک کے سبب ذہنی دباؤ کا شکار طلبہ کے لیے فوری طور پر کونسلنگ سینٹر قائم کیے جائیں اور حکومت کی جانب سے الگ ٹول فری ہیلپ لائن بھی شروع کی جائے۔اس کے علاوہ پروفیسر شیوراج موٹے گاؤںکر کے زیر انتظام چلنے والے کلاسز میں داخلہ لینے والے طلبہ کو فیس واپس کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔میمورنڈم میں کہا گیا کہ اس معاملے میں قصوروار پائے جانے والے کوچنگ کلاسز پر مستقل پابندی عائد کی جائے اور متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔طلبہ کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ سے فوری اور مثبت فیصلہ لینے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande