متحدہ محبوب نگر کے زیرالتواء آبپاشی منصوبوں کی فوری تکمیل کا فیصلہ
حیدرآباد ، 20 مئی (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے متحدہ محبوب نگرضلع کے وزراء اورارکان اسمبلی کے ساتھ اجلاس منعقد کیاجس میں محبوب نگرکے زیرالتواء آبپاشی پروجیکتوں خاص طور پر پالمور رنگا ریڈی ایریگیشن اسکیم کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرایم چناریڈ
متحدہ محبوب نگر کے زیرالتواء آبپاشی پروجیکٹس کی عاجلانہ تکمیل کا فیصلہ


حیدرآباد ، 20 مئی (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے متحدہ محبوب نگرضلع کے وزراء اورارکان اسمبلی کے ساتھ اجلاس منعقد کیاجس میں محبوب نگرکے زیرالتواء آبپاشی پروجیکتوں خاص طور پر پالمور رنگا ریڈی ایریگیشن اسکیم کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرایم چناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلی نے متحدہ محبوب نگر ضلع کے آبپاشی پروجیکٹس کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت دی۔ اُنھوں نے عہدیداروں سے کہاکہ پالمور رنگاریڈی لفٹ اریگیشن اسکیم کے لئے اراضی کے حصول کا کام جنگی خطوط پر مکمل کیاجائے۔ ضلع کے دیگر ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل کے لئے اراضی کے حصول کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی نے وزراء اور عوامی نمائندوں سے خواہش کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کے لئے اراضی حوالہ کرنے کی عوام کو ترغیب دیں۔وزیراعلی نے یقین دلایا کہ حکومت اراضی کے حصول کی صورت میں معاوضہ کی ادائیگی میں کوئی تاخیر نہیں کرے گی اورمتاثرین کو فوری معاوضہ کی رقم ادا کی جائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ زیرالتواء پروجیکٹس کے بلز جو گزشتہ کئی برسوں سے جاری نہیں کئے گئے حکومت اُن کی اجرائی کا جائزہ لے گی۔ اُنھوں نے ضلع سے تعلق رکھنے والے وزراء کو مشورہ دیا کہ وہ پروجیکٹس کے بارے میں وقتاً فوقتاً جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے عمل آوری کی رفتار کو تیز کریں۔ عوامی نمائندوں نے شکایت کی کہ بی آرایس کے 10 سالہ دور حکومت میں متحدہ محبوب نگرضلع کی ترقی کونظرانداز کردیا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ محبوب نگر کے عوام نے بڑی اُمیدوں کے ساتھ کے سی آرکو لوک سبھا کے لئے منتخب کیا تھا لیکن 10 سالہ اقتدارمیں آبپاشی پروجیکٹس اوردیگر ترقیاتی کاموں پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔ وزیراعلی نے عہدیداروں سے کہاکہ وہ ضلع کے تمام زیرالتواء پروجیکٹس اور اُن کیلئے درکار فنڈس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande